
راولپنڈی : پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیر کی جدو جہد آزادی کا استعارہ اور بھارتی بربریت کے خلاف انتھک جدوجہد کی علامت تھے، انہوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے نظر بندی اور تشدد کا بھی سامنا کیا، اور ہمیشہ پر عزم رہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیا، وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بطورِ پاکستان ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے الفاظ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔


































