
اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عملدرآمد شروع کرتے ہوئے بھارتی رجسٹرڈ سول و ملٹری طیاروں کے لیے فضائی حدود کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیاگیا۔ فیصلے کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز اور بھارتی آپریٹرز کے لیز پر لیے گئے طیاروں پر بھی ہو گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ پاکستانی حدود سے گزرنے کے لیے غیر ملکی طیاروں کو بھارتی رجسٹریشن نہ ہونے کی شرط لازمی ہوگی۔اقدام بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو متبادل روٹس اختیار کرنا ہوں گا۔ ذرائع کے مطابق فضائی آپریشنز پر پابندی کے باعث بھارتی پروازوں کا دورانیہ اور اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔


































