
واشنگٹن : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں افغانستان نے طالبان کی سپلائی لائن اور انفرا اسٹرکچر ختم کرنے کیلئے پاکستان کی مدد طلب کرلی، افغان مشن کی سربراہ ڈبرا لیان نے مطالبہ کیا کہ طالبان کے حملے فوری بند کرانے کیلئے تمام سفارتی، سیاسی اور مالی دباؤ استعمال کیا جائے، عالمی برادری کو افغان مسئلے پر اختلافات ایک طرف رکھ کر فوری متحد ہونے کی ضرورت ہے، نمائندہ افغانستان نے کہا کہ گزشتہ ماہ تاشقند میں پاک افغان قیادت کے درمیان ہوئے سمجھوتے کی بنیاد پرہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ طالبان کی پناہ گاہیں اور سپلائی لائنز ختم کرانےمیں افغانستان کی مدد کرے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کو معتبر و مؤثر بنانے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر ایک مشترکہ مانیٹرنگ اور جانچ پڑتال کا طریقہ کار وضع کرے ، افغانستان باہمی عزت کی بنیاد پر پاکستان سے پُرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔


































