Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

پاکستان کو طالبان کے ساتھ حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے ساتھ مل کر رہنے کیلئے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران طالبان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی بھی شرائط کا تعین کرنے سے پہلے دستیاب آپشنز پر غور کرنا چاہیے، کسی کے پاس آپشن ہے کہ اٹھے اور چل دے تاہم ہم ایسا نہیں کرسکتے، ہم پڑوسی ہیں اور ہمیں ایک ساتھ رہنا ہے، جغرافیہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتا ہے لہذا ہمارا نقطہ نظر کچھ مختلف اور حقیقت پسندانہ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے باہمی تعلقات اور افغانستان پر بات ہوئی، اسٹریٹجک بات چیت کے لیے ہم نے نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے، ملاقات میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے گرے لسٹ کے حوالے سے بھی برطانوی وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی ہے، ہم نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular