
دوشنبے :ایران چین پاکستان اور روس نے افغانستان مسئلہ پر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم اور اجتماعی سلامتی سمجھوتا تنظیم کے سربراہی اجلاسوں کے موقع پر روس، چین، اور پاکستان کے وزرائے خارجہ اور ایران کے نائب وزیر کی آپس میں ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی اور منشیات کی ترسیل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا وزرا نے افغانستان میں انسانی، سماجی و معاشی صورتِ حال اور خطے میں مہاجرین کی یلغار کے خطرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔


































