
راولپنڈی : پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ بنا دیا ہے۔


































