Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات میں جوائنٹ ایکشن پلان پر اتفاق

بیجنگ : بیجنگ میں وزیراعظم شہبازشریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق چین اور پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ چین انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی مدد کرے گا، پاکستان اور چین مل کر پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق پانچ نئے کوریڈورز سمیت سی پیک ٹو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گوادر پورٹ جلد آپریشنل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ قراقرم ہائی وے اور ریلوے پروجیکٹ مین لائن ون کی ری الائنمنٹ پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنا چاہتے ہیں، صدر شی جن پنگ کے عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، جوائنٹ ایکشن پلان پر دستخط اہم سنگ میل ہے۔
بیجنگ میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان میں زراعت اور صنعت بحال ہوئی، چین کے تعاون سے ہم نے بجلی کے بحران پر قابو پایا، آج ہم سی پیک ٹو لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زراعت کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔

مزید پڑھیے

Most Popular