
غزہ: حماس نے غزہ سے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی گئی۔ حماس نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع کردیا ہے۔ بیس منٹ میں اسرائیل پر پانچ ہزار سے زائد راکٹ داغے گئے۔ غزہ سے حماس کے عسکری ونگ نے اشکلون، سیدروت سمیت مختلف علاقوں پر راکٹ برسائے۔ راکٹ لگنے سے عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حملوں میں 22 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ حملے میں ایک اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا گیا۔
ادھر درجنوں مجاہدین نے مقبوضہ علاقوں پر دھاوا بول دیا اور متعدد اسرائیلی فوجی یرغمال بنالئے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان جنگ کرتے ہوئے غزہ پر حملے شروع کردئے ہیں۔ریزرو فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ سرحدی علاقے میں گولہ باری سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔


































