
Rockets are fired by Palestinian militants into Israel, in Gaza City October 7, 2023. REUTERS/Ibraheem Abu Mustafa
غزہ: حماس کی اسرائیلی شہر اشکلون ۔ سیدروت سمیت مختلف علاقوں پر راکٹوں کی بارش کی۔ عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ۔ تیل کے ذخیرہ کو بھی اڑادیا۔ اسپتال زخمیوں سے بھرگئے۔ حملوں میں 70 سے زائد اسرائیلیوں کے ہلاک اور 800 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ غزہ سے سینکڑوں راکٹ برسانے کے علاوہ درجنوں مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوگئے۔ مسلح مجاہدین نے اسرائیلی بیس پر قبضہ کرکے کئی فوجیوں کو ہلاک اور بعض کو جنگی قیدی بنالیا۔ مجاہدین نے تین صیہونی بستیوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔ سڑکوں اور گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں کے دوران متعدد فوجیوں کو پکڑ لیا۔ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سینئر افسران سمیت متعدد فوجیوں کو جنگی قیدی بنالیا ہے۔ سوشل میڈیا پر حماس کے حملوں، ٹینک تباہ کرنے، بیس پر قبضے اور اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کی ویڈیو بھی وائرل ہیں۔ جسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔


































