
تل ابیب : اسرائیل نے حزب اللہ کیخلاف آپریشن کیلئے مزید بارہ ہزار اضافی فوجی بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق نئے بھرتی کئے گئے فوجیوں میں سات ہزار لڑاکا یونٹس کے لیے ہوں گے۔ یہ اقدام جنوبی لبنان میں فضائی حملوں اور توپ خانے کی شدت میں اضافے کے دوران سامنے آیا ہے، جہاں ایک وسیع تر تصادم کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔اسرائیلی حکام نے امریکہ کو خبردار کیا کہ حزب اللہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔ جبکہ لبنانی فوج کو پیغام دیا ہے کہ اگر بیروت حزب اللہ کی سرگرمیوں کو کنٹرول نہیں کرے گا تو اسرائیل اپنے آپریشنز جاری رکھے گا۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع اسرایل کاٹز نے حزب اللہ پر آگ کے ساتھ کھیلنے کا الزام لگایا تھا اور لبنانی صدر پر گروپ کو غیر مسلح کرنے میں تاخیر کرنے کی تنقید کی۔


































