Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

او آئی سی کا طالبان حکام پر خواتین پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر زور

کابل: اسلامی تعاون تنظیم کےعلما اور مفکرین نے طالبان حکام پر خواتین پر تعلیم اور ملازمت کی پابندیاں ختم کرنے پر زور دیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے علماء اور مفکرین نے کابل میں نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ عالم اسلام افغانستان میں استحکام چاہتا ہے۔ وفد نے مشورہ دیا کہ طالبان حکام لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت کے حوالے سے اسلامی دنیا کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں۔ افغان نائب وزیراعظم نے ایک بار پھر دنیا کے ساتھ طالبان حکومت کے مثبت روابط پر زور دیا۔ او آئی سی کا کہنا ہےکہ وفد کے دورہ کابل کا مقصد رکن ممالک کے تحفظات طالبان حکام اور علمائے کرام سے شیئر کرنا ہے۔ وفد نے کابل میں او آئی سی کے سفیروں اور نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اور رکن ممالک اور طالبان حکام کے درمیان تعلقات، شراکت داری اور رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے لیے سفیروں کی کوششوں کو سراہا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular