جدہ : اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ دو ریاستی حل کے نفاذ سے ہی منصفانہ، دیرپا اور جامع امن حاصل کیا جا سکتا ہے۔
جدہ میں غزہ کے معاملے پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں رکن ممالک نے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضہ اور فوجی کنٹرول مسلط کرنے کے اسرائیل کے اعلان کو سختی سے مسترد کردیا۔ قرارداد میں اسرائیل کے اعلانات اور اسکیموں کو خطرناک اور ناقابل قبول۔ غیر قانونی قبضے کو تقویت دینے کی کوشش اور طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کا ایک ذریعہ قراردیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیاہے کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات سے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- او آئی سی نے غزہ سٹی پر قبضے کا اسرائیلی…
او آئی سی نے غزہ سٹی پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
-
Raza Musani - اگست 26, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 0
- 0 minute read


































