Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

اسلامی تعاون تنظیم کا افغان عوام سے اظہار یکجہتی اور ہر ممکن مدد کا اعادہ

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم نے افغان عوام سے یکجہتی اور سلامتی و ترقی کے لیے ہر ممکن مدد کے عزم کا اظہار کیا ہے جدہ میں او آئی سی کے افغانستان کی صورتحال پر غیرمعمولی اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں رکن ممالک نے افغانستان میں امن، سلامتی، استحکام اور ترقی لانے میں افغانیوں کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں انسانی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہےاس لیے کڑے وقت میں افغانستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں اجلاس میں قومی مفاہمت کو فروغ دینے، معاہدوں کی پاسداری، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں میں شامل انٹرنیشنل گورننگ اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا اجلاس میں اسلامی اصولوں اور انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے افغانستان عوام کی زندگی، سلامتی اور وقار کے حق کے تحفظ اور احترام کی ضرورت پر زور دیا گیا.

مزید پڑھیے

Most Popular