Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

او آئی سی کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی فریقوں سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے سربراہ۔ ریڈ کراس کے سربراہ اور انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمشنر کوخطوط لکھ دیے۔ حسین ابراہیم طحہٰ نے فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے لیے عالمی تحفظ اور فوری امدادی مہم چلانے پر زور دیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل رہائشی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے پر دانستہ حملے کر رہا ہے۔ لاکھوں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی جا رہی ہے۔ یہ سب بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ علاوہ ازیں او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے ایک اور بیان میں کہا کہ ’غزہ میں سینکڑوں رہائشی عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔ پانی و بجلی منقطع ہے۔ ایندھن اور دوائیں ختم ہو چکی ہیں۔ لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اس غیرمعمولی انسانی المیے کے دوران فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ادویہ، خوراک، بنیادی ضرورت کا سامان فراہم کرنے والے رکن ملکوں کے کردار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular