
قاہرہ : مصر نے اسرائیل کے زیر قبضہ رفح میں موجود مزاحمت کاروں کو دوسرے علاقوں میں جانے کے لیے محفوظ راستہ دینے کی مشروط پیش کش کردی۔ نیوز ایجنسی رائیٹر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مصری ثالثوں نے تجویز دی ہے کہ رفح میں موجود مزاحمت کار ہتھیار مصر کے حوالے کریں اور علاقے کی سرنگوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں تاکہ انہیں تباہ کیا جا سکے۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہاہے کہ ابتدائی طور پر یہ معاہدہ تقریباً 200 مزاحمت کاروں پر لاگو ہوگا اور اس کو حماس کی فوجی قوت کو غزہ میں غیر مسلح کرنے کے لیے ایک وسیع عمل کے لیے ٹیسٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیل اور حماس نے ابھی تک اس تجویز کو عوامی طور پر قبول نہیں کیا ہے، تاہم


































