
مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فوج نے گرفتاریوں پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں برسادیں، فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، مقبوضہ مغربی کنارے کےشہروں جنین اورمقبوضہ بیت المقدس سے گرفتاریوں کیخلاف فلسطینیوں نے احتجاج کیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں،3 فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیلی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔


































