Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 13 جوان شہید، 14 خوارجی ہلاک

راولپنڈی:خیبر پختوںخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 13جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 14 خواجی جہنم واصل کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا، حملے میں 13 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کے مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا، مایوسی کے عالم میں خوارج نے بارود سے بھری گاڑی قافلے کے اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں دھرتی کے 13 بہادر سپوت صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف ، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل اور سپاہی روحیل ، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیراحمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز، سپاہی منظر علی جام شہادت نوش کرگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ افسوسناک اور سفاک واقعے میں 2 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئی، علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کے دوران 14خوارجیوں کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ بھارت کی دہشت گرد ریاست کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں فتنہ الخوارج نے کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular