
لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرونِ ملک سفر کا کوئی ارداہ نہیں ہے۔ ایک ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ میری نہ تو بیرونِ ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جب بھی مجھے چُھٹی کا موقع ملے گا، شمالی پہاڑی علاقوں میں جانا چاہوں گا جو کرّہِ ارض پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔


































