Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ دہشت گردی کنٹرول کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا افغانستان کے ساتھ طویل بارڈر ہے، روس نے افغانستان پر حملہ کیا توکہا گیا یہ جہاد ہے، پاکستان کے بہت سے لوگوں نے وہاں جہاد میں حصہ لیا امریکا نے حملہ کیا تو ہماری پالیسی بدل گئی تھی، ہم اپنے ہوائی اڈے امریکا کو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین استعمال ہونے دینا ہماری غلطی تھی، اس کے بعد ہمارا افغانستان سے تعلق خراب ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گڈ سے بیڈ ہونے والے طالبان بنوں کینٹ پر حملے کے پیچھے تھے، دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کرنا ضروری ہے جبکہ وفاقی حکومت کی ساری توجہ پی ٹی آئی کو دبانے پرہے۔ خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، آپریشن کا فائدہ نہیں،نقصان ہی ہونا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular