
اسلام آباد :اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف مسلح کارروائی یا تشدد بغاوت سمجھی جائے گی۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے محرم الحرام میں امن عامہ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا. جس پر تمام مسالک کے علما کے دستخط بھی موجود ہیں۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں پر فرض ہے کہ آئین کی بالادستی تسلیم کریں۔ ریاست کے خلاف مسلح کارروائی اور تشدد کو بغاوت سمجھا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق کسی فرد یا تنظیم کو یہ اختیار نہیں کہ وہ حکام۔ سکیورٹی فورسز سمیت کسی فرد کو کافر قرار دے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لسانی تعصب،فرقہ واریت کی تحریکوں کا حصہ بنے سے گریز کیا جائے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی،فرقہ واریت اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔


































