Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

خیبرپختونخوا سے کسی افغان شہری کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا، وزیر اعلیٰ

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کے صوبے سے کسی افغان شہری کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا۔ اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو رویہ حکومت اور پالیسیوں کا ہے وہ خطرناک ہے۔ درخواست ہے کہ جس بات چیت پر آمادگی کی ہے اس پر آگے بڑھیں، افغانستان میں امن کے قیام تک پاکستان میں امن نہیں ہو گا۔آپ یہ نہیں دیکھ رہے کہ ہمارے لوگوں نے ہتھیار کیوں اٹھائے؟ اس جنگ کو جیتنے کیلئے آپ کو پہلے لوگوں کے دل جیتنے پڑیں گے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ دہشت گردی کا حل ہمارا لیڈر بتا چکا ہے۔ اس کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہی کامیاب راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیں کہا افغانستان سےبات چیت کےلیے ٹی او آرز بنائیں، 2 سے 3 مہینے ٹی او آرز دیے ہوئے ہیں لیکن ہمیں جواب نہیں ملا، وفاقی حکومت نے دہشتگردی پر کوئی جواب نہیں دیا نہ سنجیدہ ہے، وفاقی حکومت نے جس بات چیت کا وعدہ کیا اس پر عمل کیا جائے، افغانستان سے صرف مذاکرات سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ این ایف سی ایوارڈ پر اپریل میں میٹنگ کا وعدہ کیا گیا تھا، صدر مملکت کو کورونا ہوا ہے، دعا ہے صحتیاب ہوں اور این ایف سی میٹنگ بلائیں، این ایف سی ایوارڈ پر عمل نہ ہوا تو پولیس سمیت تمام اداروں کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، ہمیں لاوارث نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 75 ارب روپے جو کہ معمول کے مطابق آنے تھے وہ بھی نہ دیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular