Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

نائجیریا: مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید، 10 زخمی

ابوجا: نائجیریا میں مسجد کے اندر فائرنگ سے سات نمازی شہید اور دس زخمی ہوگئے۔ واقعہ مغربی ریاست کدونا کے دور دراز کے گاؤں سایا کی مسجد میں پیش آیا۔ مسلح افراد نے اس وقت مسجد میں گھس کر گولیاں چلائیں جب نمازی عبادت میں مصروف تھے۔ ملزمان نے پوری کارروائی اطمینان سے کی اور فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں دو نمازیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کدونا پولیس کے ترجمان منصور ہارونہ نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مسلح افراد کے گروہوں نے گزشتہ تین سال سے شمال مغرب میں تباہی مچارکھی ہے۔ مسلح گروہوں نے ہزاروں افراد کو اغوا کرکے تاوان لیا اور عدم ادائیگی پر درجنوں کو قتل بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular