
نیامے: نائجر کی حکمران فوجی کونسل نے نیامی میں فرانسیسی سفارت خانے کا پانی اور بجلی منقطع کر دی حکمران نئی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی جو پوری ہونے پر فرانسیسی سفارت خانے کی پانی اور بجلی کی سپلائی منقطع کی گئی اور کسی بھی قسم کے کھانے اور سامان کی فرانسیسی سفارت خانے کو سپلائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اور خبردار کیا کہ جو بھی فرانسیسیوں کو سامان اور خوراک فراہم کرتا ہے وہ نائیجر کی آزاد قوم کا دشمن ہے۔ قومی کونسل برائے تحفظ وطن کی قومی امدادی کمیٹی کے سربراہ ایلی عیسیٰ حسومی بوریما نے تمام فریقین اور شراکت داروں سے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی اڈوں پر کھانے پینے کی اشیاء، پانی اور بجلی کی فراہمی معطل کر دیں ۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے نائجر سے اپنے سفیر کی واپسی کے لیے نائجر کی فوجی کونسل کی ڈیڈ لائن کے جواب میں اعلان کیا کہ نائجر بغاوت کے منصوبہ سازوں کو اس ملک سے فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا اختیار نہیں ہے۔


































