Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ

تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ اسرائیلی چینل بارہ۔ یروشلم پوسٹ اور وائی نیٹ سمیت مختلف اسرائیلی نیوز چینلز اور اخبارات نے غزہ پر قبضے کے منصوبے پر رپورٹس دی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ منصوبے کے تحت اسرائیلی فوج پوری پٹی میں اپنی کارروائیوں کو وسعت دے گی، بشمول وہ علاقے جہاں حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو قید میں رکھا ہوا ہے۔ ایک نامعلوم سینئر اہلکار نے بتایا کہ غزہ پر قبضے کا فیصلہ ہوچکا ہے کیونکہ حماس مکمل ہتھیار ڈالے بغیر مزید یرغمالیوں کو رہا نہیں کرے گی اور ہم بھی سرینڈر نہیں کریں گے۔ اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ اگر ہم نے ابھی کارروائی نہیں کی تو یرغمالی بھوک سے مر جائیں گے اور غزہ حماس کے کنٹرول میں رہے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular