Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

نیتن یاہو کی قطر پر ایک بار پھر حملے کی کھلی دھمکی

تل ابیب : صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر پر ایک بار پھر حملے کی کھلی دھمکی دیدی۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اگر قطر نے حماس رہنماؤں کو بیدخل نہ کیا تو وہ دوبارہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں قطر اور ان تمام اقوام سے کہتا ہوں جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں۔ آپ یا تو انہیں ملک سے نکال دیں یا آپ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو ہم کریں گے۔ نتین یاہو نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے بعد امریکہ نے کیا کیا؟ اس نے ان دہشت گردوں کو پکڑنے کا وعدہ کیا جنہوں نے یہ گھناؤنا جرم کیا، وہ جہاں بھی ہوں گے۔ اور اس نے دو ہفتے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد بھی منظور کی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے بھی انہی خطوط پر کام کیا۔ ہم نے دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈز کا پیچھا کیا جنہوں نے 7 اکتوبر کو قتل عام کیا اور ہم نے قطر میں ایسا کیا جو دہشت گردوں کو پناہ اور محفوظ پناہ گاہیں دیتا ہے۔ وہ حماس کو مالی امداد دیتا ہے۔ ہم نے بالکل وہی کیا جو امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے پیچھے جانے اور پاکستان میں اسامہ بن لادن کو مارنے کے بعد کیا تھا.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular