
حماس اور الفتح سمیت تمام 12 فلسطینی گروپس قومی مصالحت اور اتحاد کیلئے الجزائر میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ دو روزہ مذاکرات الجزائر کی کئی ماہ کی کوشش کا نتیجہ ہیں۔ الجزائر میں فلسطین کے سفیر فائز ابو عطہ نے بتایا کہ دو روزہ مذاکراتی اجلاس میں غزہ میں قائم فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور الفتح سمیت بارہ فلسطینی گروپوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ مذاکرات کا مقصد فلسطینیوں میں تقسیم کاخاتمہ اور اتحاد کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ایک مشترکہ وژن تک پہنچنے کے لیے الجزائر کی کوشش سے تجاویز تیار کی گئی ہیں۔
ابو عطہ نے کہا کہ تازہ ترین انٹرا فلسطینی بات چیت اگلے ماہ کے اوائل میں ہونے والے سالانہ عرب لیگ سربراہی اجلاس سے پہلے ہو رہی ہے جس کو الجزائر خالصتاً فلسطینی سربراہی اجلاس بنانا چاہتا ہے۔


































