
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہندوستان کیخلاف جارحانہ موقف سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہندوستان کے خلاف حکومتی فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت نے نئی دہلی کے اقدامات کا جواب دیا ہے اور ہندوستان کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی ہے۔ نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی کو مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے پر کوئی جارحانہ موقف اختیار نہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کریں۔ وہ جارحانہ موقف اختیار کرنے کے خلاف ہیں۔


































