Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی جبکہ امریکا کا نام لینے سے گریز کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، فیلڈ مارشل، ایئر چیف، نیول چیف، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے ایران امریکا تعمیری مذاکرات کے دوران اسرائیل کی فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے اعادہ کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق دفاع حاصل ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے کشیدگی کو بڑھایا۔ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے وسیع تر تصادم کے خطرے کو ہوا دی۔ اسرائیلی کارروائیوں نے مذاکرات اور سفارتکاری کے مواقع کو کم کیا۔ اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے امریکا کا نام لیئے بغیر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کا ذکر کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے آئی اے ای اے کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی قرار دیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular