Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

نائیجیریا: شیخ ابراہیم زکزاکی اور اہلیہ الزامات سے بری، رہائی پر عوام کا جشن

ابوجا: نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو چھے برسوں بعد جب جیل سے رہائی ملی تو ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والوں نے اکٹھا ہو کر جشن منایا اور اپنی دلی خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ نائیجیریا کے صوبے کادونا کی اعلی عدالت نے آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سبھی الزامات سے بری کرتے ہوئےان کی رہائی کا حکم جاری کردیا –
مختلف میڈیا رپورٹوں میں ان کی رہائی کی تصویر بھی دکھائی گئی ہیں اور وہ کادونا میں اپنے بیٹے کے گھر پہنچ گئے ہیں – آیت اللہ شیخ زکزاکی کے دفتر نے بھی کادونا کی اعلی عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی ہے – عدالت نے سرانجام اس بات کو تسلیم کرلیا کہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ پر حکومت کے ذریعے لگائے گئےسارے الزامات غلط اور بے بنیاد تھے۔ آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کے حق میں نائیجیریا کے مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت ابوجا میں مسلسل مظاہرے جاری تھے۔
یاد رہے کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دوہزار پندرہ کو زاریا شہر میں حسینہ بقیت اللہ پر حملہ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا – یہ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب لوگ اربعین حسینی کے پروگرام میں شریک تھے اور عزاداری کررہے تھے حملے میں سینکڑوں عزادار شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular