
کراچی : مجلس وحدت مسلمین نے سندھ حکومت سے محرم الحرام سے قبل شہر میں بلدیاتی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا کہنا ہےکہ صرف میٹنگز کافی نہیں عملی اقدامات نظر بھی آنے چاہئیں۔ وحدت ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ان کی اعلیٰ سطح سے نچلی سطح تک ملاقاتیں ہوچکیں مگر کہیں بھی انتظامات نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک مجالس کے ذمہ داران سے رابطہ بھی نہیں کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ علما، خطبا اور مجالس کی سیکورٹی حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت سندھ نے محرم سے پہلے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


































