سامراجی ایجنٹ مسلم حکمرانوں کیخلاف پینرز، آل سعودکیخلاف نعرے
کراچی(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں کثیر تعداد میں کارکناں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،شرکا نے جنت البقیع کی مسماری کو مسلمانوں کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ قرار دیتے ہوئے آل سعود کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان مسلمانوں حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے جو امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار بن کر عالم اسلام کے اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں،اسلام آبا د میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ جنت البقیع میں اہلبیت اطہار علیہم السلام ،ازواج رسول اور اصحابہ کرام کے مزارات کو منہدم کر کے صیہونی ایجنڈے کو تقویت دی گئی،جو طاقتیں قبلہ اول کی ہیت وحیثیت تبدیل کرنے کے لیے بے چین ہیں وہی طاقتیں دنیا بھر میں اسلام کی اصل شکل کو بھی بدنما ظاہر کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یوم انہدام جنت البقیع پر ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی…
یوم انہدام جنت البقیع پر ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلیاں
-
Ilyas - جون 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































