Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

پیرس، مساجد کے باہر سے خنزیر کے سر ملنے پر مسلمانوں میں تشویش

پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس اور قریبی علاقوں کی مساجد سے سور کے سر ملنے پر مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس چیف لارینٹ نونیز نے بتایا کہ چار سر پیرس اور پانچ اندرونی مضافاتی علاقوں میں مساجد کے سامنے سے ملے۔ ایک سر بریف کیس میں رکھا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ دوسرے سر بھی موجود ہوں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نے ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز اور بالکل ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ہم وطن مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے مذہبی فرائض پُرامن انداز میں جاری رکھیں۔
پیرس کی جامع مسجد کے ریکٹر حافظ شمس الدین نے اسلامو فوبک کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمان مخالف نفرت میں اضافے کا ایک نیا اور افسوسناک مرحلہ قرار دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular