Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

بھارتی ریاست تلگانہ میں بھی مسلمانوں کو ہراسانی کا سامنا

نئی دہلی : بھارتی ریاست تلگانہ میں بھی مسلمانوں کو ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر ہراسانیوں کا سامناہے۔ اترپردیش ، کرناٹک ، گجرات وغیرہ کی طرح تلگانہ میں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے لیکن حکمران جماعت تلگانہ راشٹرا سمیتی بھی ہندو توا جیسا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔مسلمانوں کو کاروبار سے ایک منصوبہ بند طریقے سے روکا جا رہا ہے۔کورٹلہ علاقے میں ہندو تاجروں نے ایک مسلمان تاجر کو جیولری کی دکان لگانے سے روک دیا۔ انہوں نے مسلمان تاجروں کے خلاف سخت احتجاج کیا اور اس احتجاج میں انہوں نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے رکن بھارتی پارلیمنٹ ڈی اروند کو بھی بلایا ۔ کرم نگر، مٹ پلی ، کورٹلہ ، جگتیال او دیگر علاقوں میں پولیس مسلمان نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کر کے انہیں ہراساں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں کافی خوف و دہشت پائی جاتی ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular