
الخلیل: مقبوضہ فلسطین میں مجاہدین کی شہادت پسندانہ کارروائیوں میں ایک صیہونی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ الخلیل میں فلسطینی نوجوان نے حملہ کرکے ایک صیہونی کو جہنم واصل اور 3 کو زخمی کردیا۔ نوجوان نے صیہونی آبادکاروں کے علاقے میں گھس کر ایک صیہونی کو جنہم واصل کیا۔ نوجوان صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگیا۔ ادھر جیریکو شہر فلسطینی نے اپنی گاڑی سے صیہونی آبادکاروں کو روند دیا۔ اس کارروائی میں 5 صیہونی زخمی ہوگئے۔صیہونی فوجیوں نے کار ڈرائیور کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ جس کی شناخت 49 سالہ برکت عودہ کے نام سے کی گئی ہے جو مشرقی القدس کے قریب العزریہ قصبے سے تھا۔


































