
سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے 33 سال بعد سری نگر میں آٹھویں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے۔ کشمیر کے ڈویژنل کمشنر وجے کمار بدھوری نے حکومتی فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلوس روایتی راستے سے صبح 6 بجے سے 8 بجے کے درمیان نکالا جا سکتا ہے۔ شرکا کو کسی بھی ملک مخالف، اسٹیبلشمنٹ مخالف تقاریریا نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے۔ اور ایسی کوئی سرگرمی نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو اور مذہبی، نسلی، ثقافتی اور علاقائی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ واضح رہے کہ 1989 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب حکام نے سری نگر میں شیعہ مسلمانوں کو آٹھویں محرم کے جلوس کی اجازت دی ہے۔ تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا 10ویں محرم کے جلوس کی بھی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔


































