
کراچی : محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ملک بھرمیں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کراچی کے نشتر پارک میں پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مرکزی مجلس عزا منعقد کی جارہی ہے جس سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی خطاب کررہے ہیں پہلی مجلس سے خطاب میں علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ امام حسینؑ نے دین اسلام کی بقا کے لیے اپنا سب کچھ راہ خدا میں قربان کر دیا اور دین اسلام کے ساتھ ساتھ خود بھی زندہ و جاوید ہو گئے، علامہ سید علی رضا رضوی نے شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر وسیلہ کہ کوئی اللہ سے براہ راست رابطہ نہیں کرسکتا، اللہ نے کہا کہ رسول کی اطاعت کرو اور جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے میر اطاعت کی، علامہ حسن ظفر نقوی نے امام بارگاہ بو تراب عزیز آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل دین ہے جو مسلمانوں میں اتحاد و یگا نگت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے قائم کر نے پر زور دیتا ہے، علماء و مشائخ عظام محرم الحرام میں امن محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا عملی درس دیں ، کر بلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے، علامہ سید ناظر عباس تقوی نے امام بار گاہ جعفریہ کمپلیکس گلشن حدید میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل دین ہے جو مسلمانوں میں اتحاد و یگا نگت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے قائم کر نے پر زور دیتا ہے، علماء و مشائخ عظام محرم الحرام میں امن محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا عملی درس دیں ، کربلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔


































