
اسلام آباد: دنیا کے کئی ممالک کی جیلوں میں بارہ ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں۔ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 31 سو افراد عرب امارات میں قید ہیں۔ سعودیہ میں بھی اتنے ہی افراد جیلوں میں بند ہیں۔ ابوظہبی 1612، دبئی میں 1488 پاکستانی جیلوں میں ہیں۔ جدہ میں 1504،ریاض کی جیلوں میں 1596 پاکستانی قید ہیں۔ یونان میں 811 اور عراق میں 672 پاکستانی جیل کاٹ رہے ہیں۔ قطر۔ منامہ۔ اسپین۔ چین۔ جرمنی۔ آسٹریلیا۔ امریکہ۔ ملائیشیا۔ کویت۔ برطانیہ۔ ڈنمارک۔ سری لنکا۔ مالدیپ۔ افغانستان۔ اردن اور نائجیریا میں بھی پاکستانی جیل کاٹ رہے ہیں۔


































