
نیویارک : مائیکرو سافٹ نے نئے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم 11 کی 5 اکتوبر سے دستیابی کااعلان کردیا، مائیکرو سافٹ نے6 سال کے وقفے کے بعد رواں سال جون میں پہلا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا تھا، کمپنی نے بتایا کہ 5 اکتوبر سے نیا آپریٹنگ سسٹم ان صارفین کو دستیاب ہوگا جن کی ڈیوائسز ونڈوز 11 کے لیے درکار ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوں گی، اس تاریخ سے وہ اولین ڈیوائسز بھی مارکیٹ میں دستیاب ہونا شروع ہوجائیں گی جن میں ونڈوز 11 پری لوڈڈ ہوگی، مائیکرو سافٹ کی جانب سے صارفین کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم کو بتدریج پیش کیا جائے گا اور زیادہ تر افراد کو وہ 2022 کے وسط سے قبل دستیاب نہیں ہوسکے گی، کمپنی کے مطابق ونڈوز 11 کی مفت اپ گریڈ کا سلسلہ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا اور یہ کئی مراحل پر مشتمل ہوگا جس میں معیار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ونڈوز 10 کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکن بہترین تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔


































