
بغداد: عراقی حکومت نے پاکستانی نوجوانوں کے زیارات کیلئے تنہا عراق جانے پر پابندی لگادی۔ عراقی حکومت نے ویزے کیلئے عمر کی حد مقرر کردی۔ پچاس سال سے کم عمر اکیلئے مردوں کو ویزہ نہیں ملے گا۔ اہلخانہ کے ہمراہ ہی زیارات کیلئے نجف اور کربلا جاسکیں گے۔ پچاس سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا ۔ وزارت مذہبی امور نے بھی عراقی حکومت کے احکامات کی تصدیق کردی۔


































