جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی ملاقات

  Click to listen highlighted text! کراچی : کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے جماعت اسلامی کراچی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے حافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں جاکر رہنماؤں سے ملاقات کی ایم ڈبلیوایم سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسین ودیگر رہنماؤں سے ملاقات میں بین المسالک ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین شہر کے علاوہ سیاسی حالات کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام پر زور دیا اور شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں کا عزم کیا، آخر میں وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

کراچی : کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے جماعت اسلامی کراچی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے حافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں جاکر رہنماؤں سے ملاقات کی ایم ڈبلیوایم سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسین ودیگر رہنماؤں سے ملاقات میں بین المسالک ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین شہر کے علاوہ سیاسی حالات کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام پر زور دیا اور شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں کا عزم کیا، آخر میں وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔