
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے متحدہ مجلسِ عمل کے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر لیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ عارف واحدی اور دیگر رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے سربراہ جمعیتِ اہلحدیث حافظ عبد الکریم اور مولانا اویس نورانی سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی طرف سے تاحال جماعتِ اسلامی کو مدعو نہیں کیا گیا، ملاقات میں متحدہ مجلسِ عمل کی فعالیت سمیت دیگر امور زیرِ غورآئے.


































