
جدہ : سعودی حکومت نے ڈیڑھ سال بعدمسجد الحرام اور مسجد نبوی کو معمول کے مطابق بغیر کسی پابندی کے کھولنے کا اعلان کردیا۔ کوروناویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کو17 اکتوبر سے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت ہوگی اور مکمل گنجائش کے مطابق اجازت دی جائے گی اور اس کے ساتھ ملک بھر میں دیگر پابندیوں پربھی نرمی کی جائے گی۔ تمام وہ عبادت گزار اور زائرین جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں انہیں مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات میں آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ماسک پہننا اور عمرہ ٹیکنگ ایپ کا استعمال کرنا ہوگا۔ چند مقامات پر ماسک پہننے سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔ سعودی عرب میں تقریباً19 ماہ بعد مقدس مقامات کو عوام کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


































