
نابلس: حماس نے شہادت پسندانہ کارروائیوں کو فلسطینیوں کیخلاف صیہونی جرائم کا فطری ردعمل قرار دیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ کریات اربا کے قریب کارروائی میں صیہونی آبادگار کی ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ مزاحمتی محاذ قابضین کو حیران کر سکتا ہے اور ان سے نمٹ سکتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمتی گولیاں صیہونیوں کی آبادکاری کی توسیع پسندانہ پالیسیوں، مسجد اقصیٰ کے احاطے اور مسجد ابراہیمی کی بار بار بے حرمتی اور جرائم جو وہ کررہے ہیں ان کا عملی جواب ہیں۔ پاپولر فرنٹ نے بھی کارروائی کوسراہتے ہوئے قبضے اور اس کے جاری جرائم کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


































