Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

اسرائیل سے سمندری سرحدی معاہدہ، لبنانی صدر نے دستخط کردئے

تل ابیب : اسرائیل اور لبنان نے تاریخی سمندری سرحدی معاہدے کی منظوری دے دی۔ لبنانی صدر میشل عون نے بعبدہ میں واقع اپنے محل میں امریکی ثالث اموس ہوچسٹین کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔ امریکی ثالثی میں کئے گئے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کیلئے منافع بخش آف شور گیس نکالنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے ساتھ امریکی ثالثی کے ذریعے تاریخی سمندری سرحدی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ثالث کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور لبنان کے سمندری حدود کے تعین کے معاہدے کا ضمانتی ہے، کسی ایک فریق کی معاہدے کی خلاف ورزی سے معاہد ہ ختم ہو جائے گا۔ لبنان کو امید ہے کہ اسے آف شور گیس کی تلاش کی اجازت ملنے سے معاشی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular