Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

لندن : شاہ محمود قریشی کی پاکستانی نژاد کشمیری رہنماؤں سے ملاقات

لندن: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی نژاد برطانوی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان ہاؤس لندن میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے نامور برطانوی پاکستانی رہنماؤں اور کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں پاکستانی کشمیری برادری کے مثبت کردار کی تعریف کی اور انہیں حکومت کی جانب سے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کیلئے کیے گئےاقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے معتبر بین الاقوامی ذرائع پر انحصار کرتے ہوئے حال ہی میں ڈوزیئر مرتب کیا اور اقوام متحدہ میں پیش کیا جس میں بھارتی قابض افواج کے 3 ہزار سے زائد جنگی جرائم کی تفصیل بیان کی گئی تھی۔شاہ محمود قریشی نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر حالیہ مباحثے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر حالیہ مباحثے میں ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا انہوں نے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں وزیر خارجہ نے کشمیری قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک ان کی مکمل سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گارکھے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular