Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

لندن، شرپسندوں کا ایرانی نژاد مسلمانوں کی مسجد پر حملہ

لندن : لندن میں ایرانی حکومت کیخلاف مظاہرے کے دوران بعض شرپسندوں نے ایرانی نژاد مسلمانوں کی مسجد میں گھس کر نمازیوں پر حملہ کردیا ۔یہ واقعہ میدا ویلے کے اسلامک سینٹر میں پیش آیا جب تیس کے قریب مظاہرین کے گروپ نے دروازے پر نمازیوں کو ہراساں کیا اور کچھ نمازیوں کو گھسیٹ کر مارا پیٹا۔ مسجد میں بچوں کی موجودگی کے باوجود حملہ جاری رہا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے ایک شخص کو زمین پر گھسیٹ کر سر پر لاتیں ماریں اور کچھ نے ممکنہ طور پر لاٹھیوں کا استعمال بھی کیا۔ حملے میں کئی نمازی زخمی ہوگئے اور اسلامک سینٹر کو بند کردیا گیا۔
مسجد میں موجود ایک نمازی نے فائیو پلرز ویب سایٹ کو بتایا کہ حملہ آوروں نے اسرائیلی اور سابق ایرانی شاہ کے دور کے جھنڈے اٹھارکھے تھے۔ انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں پہچانا جاسکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular