
بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیلی حکومت سمندری سرحدی معاہدے پر دستخط نہیں کردیتی ہم چوکس رہیں گے۔ لبنان کے عوام کی حیثیت سے ہم اپنے صدر اور صیہونی دشمن کی طرف سے معاہدے کے سرکاری اعلان کے منتظر ہیں۔ہمیں اس معاملے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ ہم نے شروع سے ہی کہا تھاکہ ہم اس معاملے پر لبنانی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مزاحمت کے لیے جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ لبنانی عوام اپنی حدود سے تیل اور گیس نکال سکیں۔ حزب اللہ، لبنان اور اسرائیلی حکومت کے درمیان کسی بھی سمندری سرحدی معاہدے کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گا جب تک اس پر سرکاری طور پر دستخط نہیں کیے جاتے۔


































