
بیروت : لبنان میں صدر مائیکل عون کے استعفےث کے بعد سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔ صدرمائیکل عون نے اتوار کو صدارتی مدت پوری ہونے سے ایک دن قبل ہی ایوان صدر چھوڑ دیا ہے جبکہ ان کے جانشین کا بھی تقرر نہیں ہوسکا ہے۔ اب کایبنہ ہی ان کے منصب کو ایک نگران کے طور پر چلائے گی۔ سابق ہونے والے صدر کے حامیوں نے ایک بڑے سے قومی پرچم کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا۔ وہ صدارت سے ایسے حالات میں سبکدوش ہوئے جب ملک معاشی اعتبار سے سخت کمزور حالت میں ہے۔ صدر مائیکل عون کا 6سالہ دور صدارت بڑے پیمانے پر ہنگاموں اور احتجاج سے عبارت رہا ہے۔ اگست 2020ء میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں دھماکوں سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ لبنان تکلیف دہ حد تک اقتصادی کساد بازاری کا شکار ہے۔


































