
لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اور مزار پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے مزار کے توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ سیکریٹری تعمیرات و مواصلات نے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی نے توسیعی منصوبے کو محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔


































