Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ڈنمارک میں بھی قرآن سوزی، عراقیوں کا گرین زون میں احتجاج

بغداد : سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن جلانے پر عراقی مظاہرین نے بغداد کے گرین زون پر دھاوا بول دیا۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن اور عراقی پرچم جلانے پر عراقی عوام نے شدید احتجاج کیا۔ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامی بغداد کے سفارتخانوں اور حساس سرکاری عمارتوں پر مشتمل گرین زون کے قریب جمع ہوئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں قرآن اور قومی پرچم اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین نے ڈنمارک کے سفارتخانے پر احتجاج کیلئے گرین زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ مظاہرین نے گرین زون کی طرف جانے والے جمھوریہ پل کو بلاک کر دیا۔ عراقی حکومت نے کہا کہ وہ سوئیڈن کے سفارت خانے پر حملے کی تکرار کی اجازت نہیں دینگے۔

مزید پڑھیے

Most Popular